شاہد خاقان عباسی

آج سب سے بڑا چور عمران خان اور اسکی جماعت ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ آج سب سے بڑا چور عمران خان اور اسکی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم ترین کیس کا فیصلہ آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی کے خلاف فنڈنگ کی ذرائع کے حوالے سے پٹیشن اکبر ایس بابر نے 2014 میں دائر کی تھی، اکبر ایس بابر ایک عام آدمی نہیں تھے ان کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ واسطہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال تک یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت رہا جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہر طرح سے کوشش کی یہ معاملہ آگے نہ بڑھے۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں رہے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالتے رہے، عمران خان اور پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ 150 کروڑ روپیہ عمران خان نے ان ذرائع سے حاصل کیا جسکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا، یہ رقم عمران خان نے ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں اسرائیلی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں، دوسروں پر غداری کا الزام لگانے والے بتائیں وہ کس کے لئے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے