بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مشرقی یورپ کے ملک لتھوانیا کا دورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری نے مشرقی یورپ کے ملک لتھوانیا کا دورہ کیا، وہ لتھوانیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور جدوجہد آزادی کے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ ان کی ملاقات لتھوانیا کے ہم منصب گیبریلیئس لینڈزبرگس سے ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دو طرفہ مشاورتی میکنزم تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر وکٹوریا سمیلیتے نیلسن سے ملاقات کی۔ انہوں نے لتھوانیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے