رانا ثناء اللہ

عمران خان ایک فتنہ تھا اور ہے، اس نے ملک کی سیاست کو گندا کیا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فتنہ تھا اور ہے۔ رانا ثناء کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی سیاست کو گندا کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے،  اس فتنے نے ملک کی سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی پیدا کی۔ انہوں نے کہاکہ  عمران خان ایک ایسا ناسور ہے کہ اس کا ایجنڈا صرف ملک میں تباہی ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حوالات یا جیل میں کسی کو تکلیف ہوتی ہےتو اسے اسپتال منتقل کرنا معمول کی بات ہوتی ہے، میری اطلاعات کے مطابق پرویزالہٰی صاحب کمفرٹیبل ہیں، ان کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے