آصف زرداری

پاکستان، امریکا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ صدر آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری سے پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر امریکی سفیر سے کہا کہ پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے