جان اچکزئی

تمام تھریٹس غلط ثابت، آج ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 99 فیصد پولنگ اسٹیشنوں میں لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے، تمام تھریٹس غلط ثابت ہوئی ہیں، ایک 2 واقعات کےسوا دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ شام تک ووٹنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رہےگا۔ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک دو جگہ عملہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ ملک بھر میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ووٹرز کی قطاریں لگی ہیں۔

ووٹرز خصدار میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے ہیں۔ کوئٹہ میں ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئےمختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کوئی جھگڑا، کوئی شور شرابا نہیں ہے،پولنگ اچھےطریقے سے چل رہی ہے، پولنگ جاری ہے، امن و امان کی صورتحال قائم ہے اور کسی قسم کا مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے