خورشید شاہ

آج کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے اور حکومت کا ہر اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی شمار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے، عمران خان کی اکثریت ختم ہوچکی ہے، اب ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کھلا خط ہے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ حکومتی ایم این ایز ہمارے پاس خود آرہے ہیں، ایم کیو ایم کی ایسی کوئی ڈیمانڈ نہیں جو نہ مانی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں قائد ایوان شہبازشریف ہوں گے، اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے سے متعلق ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔ اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 25 مارچ کو بلاکر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے