ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ہے۔ پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کوسونپی۔

تٖفصیلات کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے۔ نیوی کے جوانوں نے پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاء سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب میں ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت عمل دخل ہو گا، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے