یوسف رضا گیلانی

ملکی تاریخ میں مہنگائی سب سے بلند سطح پر ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی سب سے بلند سطح پر ہے۔ اسلام آباد میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بعد ڈکیتی، گاڑی چوری، موبائل فون کی چھینا جھپٹی اور دیگر جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل میں اندرونی اور علاقائی مسائل سب سے اہم ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی میدان میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جس میں سیلاب، بارشیں، بڑھتا درجہ حرارت اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بند کرانا دنیا کی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے