خواجہ سعد رفیق

دنیا پاکستان کی مدد کررہی ہے جبکہ ایک پارٹی شیطانی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کی مدد کررہی ہے جبکہ ایک پارٹی شیطانی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کوئی شادیانے بجانے والا کام نہیں بلکہ عارضی ریلیف ہے، فصلوں کی تباہی سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ سیلاب کے باعث بہت سی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، فصلوں کی تباہی سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین سے ایسی توقع نہ تھی، توہین عدالت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ریلویز کے انفرانسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان ہوا، سبی میں ایک پل ٹوٹ چکا ہے جس کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ سے 4 ٹرینیں آرہی ہیں، ایک روانہ ہو چکی ہے، تفتان میں ایران سے سامان آئے گا اور این ڈی ایم کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے