حافظ حمداللہ

عمران اور جنرل (ر) باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران اور جنرل (ر) باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت میں لاناجنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غلطی تھی اور جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا عمران خان کی غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں ہیں، ٹرائیکا وضاحت کرے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا؟

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ آج اپنے محسن پر ڈبل گیم کا الزام لگا رہے ہیں، انہیں نہ کوئی شرم ہے، نہ کوئی حیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا  کہ ویسے چوہدری پرویز الہٰی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے