کراچی کی  نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن، 14 افغان باشندے گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آئے تھے، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع خیبر سے 30 افغان خاندانوں کو لے کر 12 ٹرک افغانستان روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ افغان کمشنریٹ کے مطابق 2 روز میں 60 خاندان افغانستان واپس لوٹ چکے ہيں، کوئٹہ میں غیر قانونی مقیم افرا د کے خلاف مقدمات درج کرکے 90  افراد کو گرفتار کر لیا گيا۔ادھر کراچی سے ایک ماہ میں 1547 افغان گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں۔  کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 لاکھ افغان غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، ایک ماہ میں 1500سے  زائد افغانیوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے