فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان 22 سال تک جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے، یہ ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان پہلے نئے پاکستان اب آزادی بیانیہ کے ذریعے دھوکا دے رہے ہیں، اقتدار سے نکلنے کے ان کو معلوم ہوا کہ پاکستان غلام ملک ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو غلام نہیں بنایا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے