فیصل واوڈا

این اے 249 ضمنی انتخاب، فیصل واوڈا کو نوٹس جاری

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الکیشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمافیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ہے کہ آپ حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار کے جلسے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ نوٹس کے مطابق حلقے میں آپ کی موجودگی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے