خواجہ آصف

صحافت کو مکمل آزاد ہونا چاہئیے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صحافت کو مکمل آزاد ہونا چاہئیے، صحافی اپنی اکاونٹیبیلیٹی خود کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے صحافیوں کو عالمی اداروں کے مطابق خطرات کا سامنا ہے، ہمیں اگر صحافی کی بات پسند نہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ان کو دبائیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا چاہئے، ہمارے صحافی اٹھائے بھی گئے، ان پر حملے بھی ہوئے، ان کے قتل بھی ہوئے، صحافت کا مقید ہونا درست نہیں، صحافیوں کا رائٹ ٹو انفارمیشن رکنا نہیں چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے