مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو دوٹوک جواب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فارن ایجنٹ قرار دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی، الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کاحق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ آپ ’کمٹڈ‘ صرف لوٹ مار، جھوٹ، فراڈ سے تھے اور ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی ’کمٹمنٹ‘ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری اور پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کی’کمٹمنٹ‘ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی، کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے