سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ فرنٹیئر کور حکام کے مطابق چار گاڑیوں پر مشتمل ایف سی اہل کاروں کا قافلہ سلوپ قلعہ سے علی مسجد قلعہ جارہا تھا کہ علاقہ ملک دین خیل کے مقام پر بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دھماکے سے 2 اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شہید دونوں اہلکاروں کا تعلق ایف سی خیبرپختونخوا سے تھا، شہید نائب صوبیدار حضرت گل شہید کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تمرگرہ سے ہے جبکہ شہید نائیک نذیر اللہ شہید کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے ہے۔

نائب صوبیدار حضرت گل شہید نے سوگواروں میں بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑے جبکہ سپاہی نذیر اللہ محسود شہید کے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے