مریم اورنگزیب

معاشی حقائق سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان غائب ہوگئے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی معاشی اعداد شمار پر وفاقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حقائق سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان غائب ہوگئے،  اور وہ ایسے غائب ہوئے ہیں، جیسے ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کا وعدہ غائب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے وہ سچائی بےنقاب ہونے پر فرار ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جھوٹے اور جعلی معاشی اعداد و شمار پر روزانہ ٹوئٹ کرنے والے گمشدہ ہیں، عمران خان اور کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کو جواب دینے کے بجائے مفرور ہیں۔ روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود درآمدات میں صرف 1 فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ حکومت جواب دے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے