بلاول بھٹو زرداری

16 ملازمین کی بحالی، بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے 16 ہزار ملازمین کی بحالی والے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے  تمام ملازمین اور ان سے وابستہ افراد کو دلی مبارک باد پیش کی۔ اُن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکر کلاس کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 16 ہزار ملازمین کی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشوں کی بدولت پہلے بھی ان 16 ہزار ملازمین کو پارلیمان سے بحال کروایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بحال ہونے والے 16 ہزار ملازمین اور ان سے وابستہ ان کے خاندان کے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وکلاء نیر بخاری، لطیف کھوسہ، رضا ربانی، اعتزاز احسن و دیگر نے بہترین انداز میں سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کا مقدمہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے