حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا وفاقی حکومت پر شدید حملہ، حکومت سندھ کی زمین پر قبضہ کرنے کا بھی الزام لگایا

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا وفاقی حکومت پر شدید حملہ، حکومت سندھ کی زمین پر قبضہ کرنے کا بھی الزام لگایا

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت غیرآئینی آرڈینس واپس نہیں لیتی ہم بات نہیں کریں گے، اس آرڈینس کے ذریعے سندھ حکومت کی زمین پر قبضے کی کوشش کی گئی ہے، ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ جزیرے سندھ کی ملکیت ہیں اور رہیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا روکنے کے لئے ہمیں عوام پر سختی کرنا ہوگی، وزیراعظم کی ساری سختی صرف پی ڈی ایم کے لئے ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی والے مذاق اڑاتے تھے، اسد عمر کہتے تھے کہ ٹریفک حادثے میں لوگ زیادہ مرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اسد عمر کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی زیادتی کر رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم این سی سی میں صرف اپنا موقف رکھ سکتے ہیں، سب کچھ کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مائیکرو لاک ڈاؤن وغیرہ سمجھ نہیں آتا ہے، یہ عوام کے سامنے باتیں کرلیتے ہیں مگر ان سے عمل نہیں ہو پاتا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب تک وفاقی حکومت غیرآئینی آرڈینس واپس نہیں لیتی ہم بات نہیں کریں گے، اس آرڈینس کے ذریعے سندھ حکومت کی زمین پر قبضے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے