شاہ رخ خان بہترین شخصیت کے مالک ہیں لیکن نہ تو وہ خوبصورت ہیں اور نہ ہی اچھے اداکار، ماہ نور بلوچ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بہترین شخصیت کے مالک ہیں لیکن نہ تو وہ خوبصورت ہیں اور نہ ہی اچھے اداکار۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے بارے میں نہیں جانتے، میری یہ رائے غلط بھی ہوسکتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاس وہ صلاحیت موجود ہے جو فلمی شائقین کو خوبصورت لوگوں سے بھی زیادہ متاثر کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ نور بلوچ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں لیکن وہ ایک اچھے کاروباری ضرور ہیں۔ماہ نور بلوچ نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ ایک بہترین شخصیت کے مالک تو ضرور ہیں لیکن ان کا شمار خوبصورت لوگوں میں نہیں ہوتا انہیں بس اپنے آپ کو اچھے انداز میں پیش کرنا آتا ہے۔

واضح رہےکہ ماہ نور بلوچ نے یہ بھی کہاکہ شاہ رخ خان کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی اچھی ہے، اب ضروری نہیں کہ اُن کے مداح میری رائے سے متفق ہوں مگر میں سمجھتی ہوں کہ میرا نقطہ نظر کافی حد تک درست ہے۔ اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے