کورونا

کورونا وائرس سے مزید 34 اموات، 1400 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،  جبکہ اس وبا کے باعث مزید 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دوسری جانب 24 گھنٹوں میں مزید957 مریض شفایاب بھی ہوئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 319 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ6 ہزار 387 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ اب تک کُل 1 کروڑ 67 لاکھ 14ہزار 171 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے