تدفین

نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منڈی بہاءالدین (پاک صحافت) نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور ان کی تدفین آج ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے بھی ہے۔ دہشت گردوں نے جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے نو مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا تھا۔

جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔ سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک فتح شاہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے