حمزہ شہباز

وزیراعظم آگے بڑھ کر بات نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم آگے بڑھ کر بات نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔  انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت کی میعاد پوری ہو گی تو ہم چلے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر کروائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سابق یوسی چیئرمین زاہد حسین کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام شدید مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، آٹا خریدنا، بجلی کے بل اور بچوں کی فیس دینا مشکل ہوگیا ہے، آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر معاشی پالیسیوں کے تسلسل کا معاہدہ کرنا چاہیے جسے آئندہ 10 سال کے لیے آئینی تحفظ حاصل ہو ۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی پیٹرول 100روپے سستا کرکے آئی ایم ایف کے معاہدے سے نکل گئے تھے ، وزیراعظم شہباز شریف آگے بڑھ کر بات نہ کرتے تو ایٹمی قوت والا ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا  کہ ملک کا مستقبل شفاف انتخابات پر انحصار کرتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایسا معاشی معاہدہ کرنا چاہیے جسے آئینی تحفظ حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے