ایف آئی اے

ایف آئی اے نے 90 کروڑ ڈالر سے زائد رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کروالی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 90 کروڑ ڈالر سے زائد اسسٹیٹ بینک میں جمع کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر سے حکومت اور عسکری قیادت نے ڈالر سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا، ایکشن کے دوران ملک سے بے شمار سمگلروں کی گرفتاری اور ڈالرز کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ اگست 2023 میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو حکومتی کاوشوں سے 335 سے 280 پر آچکا ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق اگست کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 7.6 ارب تک گر چکے تھے تاہم ستمبر کے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے 90 کروڑ ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے، ایکشن کے تیسرے روز ہی روپے کی قدر 7 فیصد بڑھ گئی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایک ہی دن روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ نئے دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے