شازیہ مری

آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری  کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔ خیال رہے کہ وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  شازیہ مری نے مزید کہاکہ وفاقی وزرا آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں ،  شفقت محمود اور فواد چودہری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی انہوں نے کہا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے کٹھپتلی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے