شہباز شریف

پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے بعد سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے، جس سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے پوری محنت سے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے، سعودی عرب میں 3 روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران نہایت مفید بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے