شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے رمضان میں پنجاب کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں پنجاب بھرکے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان پیکج سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان المبارک تک یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی۔ وزیراعظم نے عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیر وزیراعظم احمد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں، مفت آٹا اسکیم میں شہری اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے جانچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے