شہباز شریف

عمران خان نے ملک کیخلاف گھناونی سازش کی ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کے خلاف گھناونی سازش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا وقت عمران خان اور ان کے حواریوں نے برباد کیا، قوم کو ایک ہیجانی کیفیت میں ڈال دیا، کئی ممالک کیساتھ تعلقات کو داو پر لگایا اور امپورٹڈ حکومت کے دعوے کرتے رہے، غداری اور وطن فروشی کے الزامات لگاتے رہے، اس سے گھناونی سازش کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ اس سازش کے طعنے بانے عمران خان سے مل چکے ہیں اور یہ میں الزام یا دعویٰ نہیں کررہا آڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کچھ وقت سوری صاحب نے ایک لکھا ہوا بیان پڑھا اور کہا کہ اس مبینہ سازش کی بنیاد پر تحریک کو مسترد کرتا ہوں، اس کے فوری بعد عمران خان ٹی وی سکرین پر دکھائی دیئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہا ہوں، پھر بیس منٹ کے اندر صدر پاکستان نے اسمبلی تحلیل کردی، بے شمار معاملات صدر کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 20 منٹ میں ہی منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے