مریم نواز

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،  خیال رہے کہ اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مریم بی بی کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے، ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہت ساری دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنی تمام سیاسی سرگمیاں معطل کر دی تھی،  جبکہ اب ان کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی آگئی ہے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ابھی تک مہلک وائرس سے بچی ہوئی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی رپورٹ کا اسکرین شیئر کیا۔

واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم بی بی کی طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ہیں، مریم بی بی کی جلدی صحتیابی کیلئے بہت زیادہ دعاگو ہوں۔ اللہ ان کو جلد از جلد صحتیاب کرے آمین۔ خیا ل رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی ترجمان مریم ارنگزیب نے بھی تصدیق کی تھی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے