مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

امید ہے نیا سال جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ امید ہے نیا سال جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا احترام کریں گے، نوجوان نئے سال کی خوشیاں خوب منائیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان ایک دوسرے کے احترام اور عزت کے ساتھ خوشیاں منائیں، امید ہے کوئی بھی نوجوان ون ویلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نوجوان باشعور ہیں، اپنا اور دوسروں کی فیملیز کا احترام کریں گے، امید ہے نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی کا سال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے