اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 4 ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

(پاک صحافت) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے اور دوران سماعت الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کوسنگین دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ تم جس کے کہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔ ذرائع کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی تھی، الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے