ایف آئی اے

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کیس میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی کے دوران قتل کیس میں مطلوب ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالا میں مقدمہ درج تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے