طاقت کا استعمال

نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا اسرائیلی فوج کا وحشیانہ استعمال

مقبوضہ بیت المقدس (پاک صحافت) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک پُرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مشرقی نابلس میں بیت دجن کے مقام پر نکالی گئی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا۔ اشک آور گیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے اور بعض بے ہوش ہوگیے۔ ایک فلسطینی شہری کے سرمیں گولی لگی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ کے بعد جمعہ کے روز اس کے لواحقین کے حوالے کردیا۔ راس کرکر سے تعلق رکھنے والے خالد نوفل کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ رام اللہ کے قریب نعلین چوکی کے پاس گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ خالد نوفل کو شہید کرنے کے بعد ان کاجسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔ جمعرات کی شام شہید کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نوفل کو 5 فروری 2021ء کو جبل الریسان میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے