پرویز رشید

سینیٹ الیکشن، لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید پر اہم قومی راز افشاں کرنے، اداروں کے خلاف بات کرنے، پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہونے اور کاغذات نامزدگی میں جنرل نشست جبکہ بیان حلفی میں ٹیکنوکریٹ کا ذکر ہونے پر کی بنیاد پر اعتراض داخل کیا تھا، ریٹرنگ افسر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز رشید کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی رد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، میں تنقید کرتا ہوں اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی اور میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ دروازے بند کر سکتے ہیں لیکن میری آواز بند نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشدی نے مزید کہا کہ جعلی کیسز میں ن لیگ کے رہنما حراست میں ہیں، سیاسی حریفوں کو میدان سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  میری زبان نہ پہلے بند ہوئی تھی نہ اب ہو گی، میرے جیسے لوگ ان کو کانٹے کی طرح چبھتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے