شہباز شریف

اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر پی ٹی آئی حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ قوم کو بچانے کیلئے سب کو متحد ہونا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دئے گئے عشائیے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے عشائیے میں آمد پر تمام اپوزیشن رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعشائیے کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن پارلیمان کے اندر متحد ہو کر بجٹ حکمت عملی تیار کرے، حکومت کے معاشی اعدادوشمار پر سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ حکام کو بھی اعتماد نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت شماریات سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کر کے قوم سے دھوکہ کر رہی ہے، قوم کو حکومتی دھوکے سے بچانے کیلئے حزب اختلاف میں اتحاد ناگزیر ہے، بدترین مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی خستہ حالی کے ملک و عوام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے