رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کا پیپلزپارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے پیپلزپارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں پی پی کو معافی مانگنی چاہئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کرنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں تمام جماعتوں سے معذرت کرلے۔ اپوزیشن لیڈر کے لئے حکومت کے اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کی گئی جو کہ پی ڈی ایم کے اصولوں کے منافی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننا چاہئے تھا لیکن پی پی نے بلوچستان عوامی پارٹی کا سہارا لیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے