بجلی

بجٹ میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کیلئے 107 ارب روپے مختص

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی بہتری کیلئے 107 ارب روپے کی رقم مہیا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ بجلی کے شعبے میں کوئلے سے چلنے والے جامشورو پاور پلانٹ (1200 میگاواٹ) کی تکمیل کیلئے اگلے مالی سال میں 12 ارب روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان 500 کلوواٹ ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ NTDC کے موجودہ گرڈ اسٹیشنز کی استعداد میں بہتری لانے کیلئے 5 ارب روپے، سکی کناری، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کے لیے 13 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ 24-2023 میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے 6 ارب روپے فراہمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے