بلاول بھٹو

اپوزیشن متحد ہوکر حکومت کو ہر جگہ شکست دے گی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہوکر حکومت کو ہر جگہ شکست دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کہ ہے کہ سینیٹ میں تمام اپوزیشن اراکین کو ساتھ لے کر چلیں اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں و اقدامات کے مقابلے میں اپوزیشن کی بھرپور ترجمانی کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہوکر نااہل حکومت کو ہر میدان میں شکست دے سکتی ہے۔ تمام اپوزیشن اراکین کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس دوران انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو بھی فون کیا۔ بلاول بھٹو نے ایمل ولی خان سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اے این پی کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے