یوسف رضا گیلانی

پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے۔  یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے مسلم لیگ ن بھی سرگرم تھی تاہم سینیٹرز کی حمایت نہ ملنے کے باعث ن لیگ کا امیدوار اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو ن لیگ کے امیدوار سے زیادہ حمایت ملنے پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں پر ایک ایک سینیٹر سے ان کے دستخط کی تصدیق کی جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کےعمل میں حصہ نہیں لیا اور اس کے سینیٹر نے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے پانچ ووٹ کم ہوئے۔ یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی۔ یاد رہے کہ  2  آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے