پی ٹی آئی رہنما تشدد

پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی ساتھیوں سمیت غریب شہریوں پر تشدد

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں سمیت غریب شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ افراد کی جانب سے درخواست دینے کے باوجود پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین بیت المال محمد اعظم کے بیٹے احمد نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک ہوٹل کے ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہوٹل کے ملازمین طیب، بشیر اور بلال شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہوٹل ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ہوٹل ملازمین کے مطابق احمد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہوٹل کے کچن میں داخل ہوا اور ڈنڈوں سے ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب واقعے کے فورا بعد قریبی تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے