عائشہ غوث پاشا

منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک، یو این، اے ڈی بی مل کر نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا اگلا جائزہ نومبر میں شروع کرے گا، منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ستمبر 2022 تک کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پرائمری سرپلس، صوبائی کیش سرپلس سمیت اہداف دیئے ہیں، سیلاب کے بعد حالات بدل گئے ہیں، مالی نقصانات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی درآمد بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے بعد تمام عالمی ادارے اور ممالک پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے