سفید ترین پینٹ

دنیا کا اب تک کا سفید ترین پینٹ تیار

(پاک صحافت)  دنیا کے ماہر انجنیئروں نے دنیا کا اب تک کا سفید ترین پینٹ تیار کر لیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ پینٹ گرمی کے دنوں میں مکینوں کیلئے یہ سکون بخش ہوسکتا ہے۔ ذرئع کے مطابق یہ جدید سفید ترین پینٹ الٹرا وائٹ پینٹ پر سبقت لے گیا ہے جسے پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئروں نے اکتوبر 2020 میں تیار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئے تیار کردہ سفید پینٹ کے بارے میں انجینئروں نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پینٹ عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پینٹ خصوصا گرمی کے دنوں میں میکنوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتاہے۔ اس پینٹ سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہزار مربع فٹ (93 مربع میٹر) چھت پر پینٹ کیا جائے تو اس میں تقریبا 10 10 کلو واٹ بجلی کی ٹھنڈک پیدا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پینٹ کی ٹھنڈا کرنے کی طاقت سورج کی شعاعوں کی عکاسی کرنے سے پیدا ہوتی ہے، سولر پینل کی طرح۔ نیا پینٹ بنانے کے لیے ٹیم نے 100 سے زیادہ ماڈلز پر غور کیا اور پھر ان میں سے 10 کو مختلف شکلوں میں آزمایا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے