پولی کلینک اسپتال

معروف اسپتال کے دو سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کورونا میں مبتلا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اسپتال کے دو سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ صرف ایک ہفتے میں اسی اسپتال کے تیس ڈاکٹرز اور نرسز کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے عملے کے تیس ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد پولی کلینک اسپتال عملے کے اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد دو سو بارہ ہوچکی ہے۔

پولی کلینک اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 71 ڈاکٹرز، 73 نرسز اور دیگر عملے کے 68 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے