مریم اورنگزیب

آڈیو لیک نے عمران خان کا بیرونی سازش کا پورا کھیل بے نقاب کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کا بیرونی سازش کا پورا کھیل بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر عوام کی تقدیر کے ساتھ کھیلا گیا، کرسی کی خاطر صدر مملکت، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی۔ سائفر کا پتا چل گیا تھا تو اسی وقت اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟ عمران خان نے ملک میں افراتفری پیدا کی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی والے کہہ رہے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے اتحادی انہیں چھوڑ کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے پر تمام اداروں کے مشکور ہیں، وزیراعظم سیلاب سے متعلق ایک ڈیش بورڈ کا اجراء کریں گے۔ وزیراعظم دو ماہ سے سیلاب کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے