سید خورشید شاہ

نیب کی جانب سے خورشید شاہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب نے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کو علاج کے لئے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے کہا کہ نیب عدالت نے خورشید شاہ کو 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے، جس کے لیے ان کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے