جاوید لطیف

جاوید لطیف نے وزیر اعظم عمران خان کو عدم اعتماد سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے وزیر اعظم  عمران خان کو  تحریک عدم اعتماد سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔ ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عالمی سازش کے جھوٹ پر معافی مانگیں تو اپوزیشن الیکشن کی شکل میں عمران خان کو راستہ دے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 200 ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ دوسری جانب نے وزیراعظم عمران خان کو مزید مشکلات سے بچنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر گھر جانے کا راستہ بتایا جائے، کہاں گئی آپ کے خلاف عالمی سازش اور آپ کے قتل کی غیر ملکی منصوبہ بندی؟ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سازش کے جھوٹ پر معافی مانگیں تو اپوزیشن الیکشن کی شکل میں عمران خان کو راستہ دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے