مریم نواز

پاسپورٹ ملنے کے بعد مریم نواز کیجانب سے اہم بیان جاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ ملنے کے بعد اہم بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کردیا گیا ہے الحمدللہ، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بے جا اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے