خورشید شاہ

عمران خان کے ہر اقدام کے پیچھے تباہی اور بربادی کا ایک ایجنڈا ہوتا ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر اقدام کے پیچھے تباہی اور بربادی کا ایک ایجنڈا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سچ کا سورج جلد یا بدیر طلوع ہو کر رہتا ہے، عوام سائفر کی سچائی دیکھ چکے ہیں۔ عمران خان نے نہ صرف سیاست میں ذاتی مفاد کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا بلکہ اپنے جھوٹ اور فریب سے ہماری سفارت کاری اور ساکھ کو بھی پامال کیا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے آزادی کا جھوٹا نعرہ لگایا، عمران نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے حاصل کئے اور پاکستان کو شدید مالی نقصان پہنچایا، سیاست ملکی مفاد کی قیمت پر سستی شہرت حاصل کرنے کا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار جھوٹے بیانیے بنا کر عوام کے شعور کو چیلنج کرتے ہیں، عوام عمران خان سے انصاف، کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے