سعید غنی

لانگ مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کارکنان کی آمد جاری ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے چیئرمین کی کال پر لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ لانگ مارچ میں رضاکاروں کی بھی سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلان ہے کہ غروب آفتاب تک اگلی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگ زیادہ تعداد میں شریک ہوتے ہیں تو ہو سکتا ہے مارچ کے نکلنے میں کچھ دیر ہو جائے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آج مزار قائد کراچی سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب احتجاج لانگ مارچ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے