بلاول بھٹو

ایک سیاسی جماعت انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لینا چاہتی۔ بلاول بھٹو

تیمرگرہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے، میاں صاحب سب سے پہلے انہی سے لڑ پڑا جنہوں نے اسے دو تہائی اکثریت دلائی تھی۔ 2013 میں نوازشریف پھر انہی سے لڑ پڑا۔ میاں صاحب کو لڑائی کے سبب 10 سال آرام کرنا پڑا۔ میاں صاحب اب بھی انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تقسیم اور نفرت کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی اختلافات کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے۔ پی ٹی آئی کے بانی کو جو موقع ملا انہوں نے انتقام لینے میں ضائع کردیا۔ زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی۔ ہم سیاسی دشمنی اور انا کی سیاست کو ختم کردینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بے نظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی ہونے کے باوجود دو آمروں سے ٹکرا گئی۔ عوام سے وعدہ ہے بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ 8 فروری کو پاکستان کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو منتخب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے